مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
في الرجل يصلى فيمر بآية رحمة أو آية عذاب باب: جو آدمی قراءت کرتے ہوئے عذاب یا رحمت کی آیت پڑھے
حدیث نمبر: 6179
٦١٧٩ - حدثنا أبو معاوية وابن نمير عن الأعمش عن (سعد) (١) بن عبيدة عن المستورد بن الأحنف عن صلة عن حذيفة قال: صليت مع النبي ﷺ فكان إذا مر بآية فيها تسبيح سبح، وإذا مر بسؤال سأل وإذا مر بتعوذ تعوذ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، جب آپ کسی آیت تسبیح کو پڑھتے تو اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے، جب کسی دعا کی آیت کو پڑھتے تو دعا مانگتے اور جب پناہ مانگنے کی آیت پڑھتے تو اللہ سے پناہ مانگتے۔
حواشی
(١) في [أ، هـ، جـ، ك، ز]: (سعيد).