مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كان يستحب أن يتقدم ولا يتأخر في الصلاة باب: جو حضرات اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ نمازی نماز میں آگے بڑھے لیکن پیچھے نہ ہٹے
حدیث نمبر: 6170
٦١٧٠ - حدثنا هشيم عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يكون معه الشيء فيضعه فيصلي، ثم يبدو له أن يتقدم قال؛ لا بأس (١) أن يأخذه ثم يتقدم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء (اس شخص کے بارے میں جس کے پاس کوئی چیز ہو اور وہ اس کو رکھ کر نماز پڑھے، پھر اس کو خیال آئے کہ وہ آگے بڑھ جائے) فرماتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں کہ وہ اس چیز کو پکڑ کر آگے بڑھ جائے۔
حواشی
(١) في [أ، ب] زيادة: (به).