مصنف ابن ابي شيبه
كتاب صلاة التطوع والإمامة
من كره للإمام أن يتطوع في مكانه باب: جن حضرات نے امام کے لئے اس بات کو مکر وہ خیال کیا ہے کہ وہ فرضوں کی جگہ نفل پڑھے
حدیث نمبر: 6167
٦١٦٧ - حدثنا (١) جرير عن منصور عن إبراهيم، قال: إذا صلى الإمام المكتوبة، ثم أراد أن يصلي التطوع تنحى من مكانه الذي صلى فيه الفريضة.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب امام فرض نماز پڑھ لے اور نفل پڑھنا چاہے تو اس جگہ سے ہٹ جائے جہاں اس نے فرض نماز ادا کی ہے۔
حواشی
(١) في [أ] زيادة: (وكيع).