مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
في الرجل يتبلغ بالوضوء إبطه باب: وضو میں بغل تک دھونے والے حضرات کا ذکر
حدیث نمبر: 611
٦١١ - حدثنا ابن فضيل عن عمارة بن القعقاع عن أبي زرعة قال: دخلت مع أبي هريرة دار مروان، فدعا بوضوء، فتوضأ، فلما غسل ذراعيه جاوز المرفقين، فلما غسل رجليه جاوز الكعبين إلى الساقين. فقلت: ما هذا؟ قال: هذا مبلغ الحلية (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو زرعہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ کے ساتھ مروان کے گھر میں داخل ہوا، حضرت ابوہریرہ نے پانی کا برتن منگوایا، جب انہوں نے ہاتھ دھوئے تو کہنیوں سے آگے تک دھوئے، پھر جب پاؤں دھوئے تو پنڈلیوں تک دھوئے۔ میں نے پوچھا یہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ قیامت کے دن زیورات کے اضافے کے لئے ہے۔