مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 6102
باب: دن کے وقت پڑھے جانے والے نوافل کا بیان
فيما (يحب) من التطوع (بالنهار؟)
حدیث نمبر: 6102
٦١٠٢ - حدثنا وكيع عن يزيد عن ابن سيرين عن مغيرة بن (سلمان) (١) عن ابن عمر قال: حفظت من رسول اللَّه ﷺ عشر ركعات فذكر مثل حديث جعفر إلا أنه لم يقل حدثتني حفصة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دس رکعتیں یاد رکھی ہیں، پھر انہوں نے پچھلی روایت کی طرح ذکر کیا، البتہ یہ نہیں کہا کہ حضرت حفصہ نے مجھ سے بیان کیا۔
حواشی
(١) في [ف، هـ]: (سليمان).