مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
في الذي يقيء أو يرعف في الصلاة باب: ایک آدمی کو نماز میں قے آجائے یا اس کی نکسیر پھوٹ جائے تو وہ کیا کرے؟
حدیث نمبر: 6034
٦٠٣٤ - حدثنا هشيم قال أخبرنا ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن (عمر) (١) قال: من رعف في صلاته فلينصرف فليتوضأ فإن لم يتكلم بني على صلاته وإن تكلم أستأنف الصلاة (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی نماز میں نکسیر پھوٹ جائے تو وہ وضو کرے، اگر کسی سے بات نہ کی ہو تو بنا کرے اور اگر بات کی ہو تو نئے سرے سے نماز پڑھے۔
حواشی
(١) في [جـ]: (عم).