حدیث نمبر: 60
٦٠ - حدثنا وكيع عن حسن بن عقبة المرادي أبي كيران (١) قال: سمعت عبد خير الهمداني يقول: قال علي: ألا أريكم وضوء رسول اللَّه ﷺ، ثم توضأ ثلاثًا ثلاثًا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد خیر فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وضو نہ دکھاؤں ؟ پھر آپ نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا۔
حواشی
(١) في [هـ]: (أبي بكران).