مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5933
باب: جس شخص کی نماز عید فوت ہو جائے وہ کتنی رکعات پڑھے؟
الرجل تفوته الصلاة في العيد كم يصلي
حدیث نمبر: 5933
٥٩٣٣ - حدثنا جرير عن مغيرة (عن حماد) (١) عن إبراهيم قال: إذا فاتتك الصلاة مع الإمام فصل مثل صلاته، قال إبراهيم: وإذا استقبل الناس راجعين (فلتدخل) (٢) أدنى مسجد ثم فلتصل صلاة الإمام، ومن لا يخرج إلى العيد فليصل مثل صلاة الإمام.مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جس کی نماز عید فوت ہوجائے وہ امام کی نماز جیسی نماز پڑھے۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب لوگ نماز پڑھ کر واپس آ رہے ہوں تو تم قریب ترین مسجد میں آ کر امام کی نماز ادا کرو اور جو شخص عید کی نماز کے لئے نہ جاسکے وہ بھی امام کی نماز جیسی نماز ادا کرے۔
حواشی
(١) في [أ] سقط: (عن حماد).
(٢) في [أ، ب، ك]: (فيدخل)، وفي [جـ، س]: (فليدخل).