حدیث نمبر: 59
٥٩ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن الربيع بنت معوذ (بن عفراء) (١) قالت: أتانا رسول اللَّه ﷺ، فوضعنا له الميضأة، فتوضأ ثلاثًا ثلاثًا ومسح برأسه، بدأ بمؤخره (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ربیع بنت معوذ ابن عفراء رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے، ہم نے آپ کے لئے وضو کا پانی رکھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تین تین مرتبہ وضو فرمایا اور پھر سر کا مسح بھی فرمایا۔ آپ نے سر کے مسح کو پچھلی جانب سے شروع کیا۔
حواشی
(١) في [خ]: (ابن صفراء).