مصنف ابن ابي شيبه
أول العيدين
من قال: ليس في العيدين أذان ولا إقامة باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ عیدین کی نمازوں میں اذان اور اقامت نہیں ہیں
حدیث نمبر: 5778
٥٧٧٨ - حدثنا ابن مهدي عن زائدة عن سماك قال: رأيت المغيرة بن شعبة والضحاك وزيادا يصلون يوم الفطر والأضحى بلا أذان ولا إقامة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت سماک کہتے ہیں کہ میں نے مغیرہ بن شعبہ، ضحاک اور زیاد کو دیکھا کہ وہ عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں بغیر اذان اور بغیر اقامت کے پڑھاتے تھے۔