مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5715

باب: عید الفطر کے دن عید گاہ کی طرف جانے سے پہلے کچھ کھا لینا مسنون ہے

في الطعام يوم الفطر قبل أن يخرج إلى المصلى

حدیث نمبر: 5715
٥٧١٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم قال: بلغه أن تميم بن سلمة خرج يوم الفطر ومعه صاحب له فقال لصاحبه: هل طعمت شيئا؟ قال: لا، فمشى (تميم) (١) إلى بقال فسأله تمرة أن يعطيه أو غير ذلك ففعل فأعطاه صاحبه فأكله فقال إبراهيم: ممشاه إلى رجل يسأله أشد عليه من تركه الطعام لو تركه.
مولانا محمد اویس سرور

ابراہیم فرماتے ہیں کہ انہیں یہ بات پہنچی کہ تمیم بن سلمہ عید الفطر کی نماز کے لئے نکلے، ان کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی تھے، انہوں نے اپنے ساتھی سے کہا کہ کیا تم نے کچھ کھایا ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ اس پر حضرت تمیم ایک دکاندار کے پاس گئے اور اس سے ایک کھجور یا کوئی اور چیز مانگ کر اپنے ساتھی کو دی جو اس نے کھالی۔ ابراہیم فرماتے ہیں کہ ان کا کسی آدمی کے پاس جا کر اس سے مانگنا ان پر کھانا چھوڑ دینے سے زیادہ گراں تھا، اگر وہ اسے چھوڑ دیتے۔

حواشی
(١) سقط من: [أ].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / أول العيدين / حدیث: 5715
تخریج حدیث «ترقيم محمد عوامة: 5644»