مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
السعي إلى الصلاة يوم الجمعة من فعله ومن لم يفعله باب: جمعہ کے دن نماز کے لئے سعی کرنے سے کیا مراد ہے؟
حدیث نمبر: 5674
٥٦٧٤ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: كان عبد اللَّه يقرأها فامضوا إلى ذكر اللَّه ويقول: لو قرأتها (فاسعوا) لسعيت حتى يسقط ردائي (١).مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ قرآن مجید میں { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بجائے { فَامْضُوا إلَی ذِکْرِ اللہِ } پڑھا کرتے تھے۔ اور فرماتے تھے کہ اگر میں اسے { فَاسْعَوْا } پڑھوں تو ایسی سعی کروں کہ میری چادر گرجائے۔
حواشی
(١) منقطع؛ إبراهيم لا يروي عن عبد اللَّه بن مسعود.