مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5673
باب: جمعہ کے دن نماز کے لئے سعی کرنے سے کیا مراد ہے؟
السعي إلى الصلاة يوم الجمعة من فعله ومن لم يفعله
حدیث نمبر: 5673
٥٦٧٣ - حدثنا هشيم عن عباد بن راشد عن الحسن في قوله (تعالى) (١): ﴿فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ﴾ قال: أما واللَّه ما هو بالسعي على الأقدام وقد نهوا أن يأتوا الصلاة إلا وعليهم السكينة والوقار ولكن بالقلوب و (النيات) (٢) والخشوع.مولانا محمد اویس سرور
حسن قرآن مجید کی آیت { فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللہِ } کے بارے میں فرماتے ہیں کہ خدا کی قسم! اس سے مراد پاؤں سے دوڑنا نہیں ہے۔ لوگوں کو اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ وہ نماز کے لئے سکینت اور وقار کے بغیر آئیں۔ بلکہ اس سے مراد دلوں، نیتوں اور خشوع کے ساتھ سعی کرنا ہے۔
حواشی
(١) زيادة: في [ز] (تعالى).
(٢) في [س، هـ]: (الثبات).