مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الثياب النظاف والزينة لها باب: جمعے کی نماز کے لئے صاف کپڑے پہنے اور زینت اختیار کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 5663
٥٦٦٣ - حدثنا ابن نمير عن محمد بن إسحاق عن نافع قال: كان ابن عمر يغتسل للجمعة كاغتساله من الجنابة ويلبس من أحسن ثيابه ثم يخرج حتى يأتي المصلى (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ کو جنابت کے غسل جیسا غسل کیا کرتے تھے، اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنتے پھر نماز کے لئے جاتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع حكمًا؛ محمد بن إسحاق مدلس.