حدیث نمبر: 5632
٥٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا يزيد بن هارون عن ابن أبي ذئب عن الزهري عن (الأغر) (١) عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "المتعجِّلُ إلى الجُمعَةِ كالذي يُهْدِي بَدَنَةً ثمَّ كالمُهْدِي بقَرَةً ثم كالمُهْدِي شَاةً ثم كالمُهْدِي طَائِرًا" (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جمعہ کے لئے سب سے پہلے آنے والا ایسے ہے جیسے اللہ کے راستے میں اونٹ ہدیہ کرنے والا، اس کے بعد آنے والا ایسے ہے جیسے گائے قربان کرنے والا، پھر آنے والا ایسے ہے جیسے بکری قربان کرنے والا اور پھر ایسے ہے جیسے پرندہ اللہ کے راستے میں دینے والا۔

حواشی
(١) في [أ]: (الأعمش).
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5632
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه البخاري (٣٢١١)، ومسلم (٨٥٠)، كتاب الجمعة.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5632، ترقيم محمد عوامة 5562)