حدیث نمبر: 56
٥٦ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن مسلم ابن يسار عن حمران قال: دعا عثمان بماء، فتوضأ، ثم ضحك، فقال: ألا تسألوني مم أضحك؟ قالوا: يا أمير المؤمنين ما أضحكك؟ قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ توضأ كما توضأت، فمضمض واستنشق وغسل وجهه ثلاثا ويديه ثلاثا ومسح ⦗٢١⦘ برأسه و (طهّر) (١) قدميه (٢).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت حمران کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے پانی منگوایا اور وضو کیا، پھر آپ مسکرائے۔ پھر فرمایا تم مجھ سے پوچھو گے نہیں کہ میں کیوں مسکرایا ہوں ؟ لوگوں نے عرض کیا کہ اے امیر المؤمنین ! آپ کیوں مسکرائے ؟ فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا تھا کہ آپ نے ایسے ہی وضو فرمایا تھا جیسے میں نے وضو کیا ہے۔ آپ نے تین مرتبہ کلی کی، تین مرتبہ ناک صاف کیا، تین مرتبہ چہرہ دھویا، تین مرتبہ بازو دھوئے، اور پھر سر اور پاؤں کے ظاہری حصہ کا مسح فرمایا۔

حواشی
(١) في [أ، ب، هـ]: (ظهر)، وفي مسند الشاميين (٢٦٩٢): (غسل).
(٢) منقطع؛ لم يسمع قتادة من مسلم ..
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 56
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 56، ترقيم محمد عوامة 56)