مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يرى الوضوء مما غيرت النار باب: جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 556
٥٥٦ - حدثنا عفان قال: (نا) (١) همام قال: قيل لمطر الوراق -وأنا عنده- عمن أخذ الحسن أنه كان يتوضأ مما مست النار؛ فقال: أخذه عن أنس، وأخذه أنس عن أبي طلحة (٢) و (أخذه) (٣) أبو طلحة عن النبي ﷺ (٤).مولانا محمد اویس سرور
ایک مرتبہ مطر الوراق سے پوچھا گیا کہ حسن بصری نے یہ روایت کس سے لی ہے کہ آگ پر پکی ہوئی چیز کے استعمال کے بعد وضو کیا جائے ؟ انہوں نے فرمایا انہوں نے یہ روایت حضرت انس سے، انہوں نے حضرت ابو طلحہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کی ہے۔
حواشی
(١) في [ك]: (حدثنا).
(٢) في [جـ، خ، ك]: زيادة (وأخذه).
(٣) سقط من: [أ، هـ].