مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كان يستحب إذا صلى الجمعة أن يتحول من مكانه باب: جو حضرات اس بات کو مستحب قرار دیتے ہیں کہ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد جگہ بدل لی جائے
حدیث نمبر: 5539
٥٥٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع بن الجراح عن ثور عن سليمان بن موسى عن عمرو بن العاص قال: كان يكره الصلاة نصف النهار إلا يوم الجمعة (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن عاص سوائے جمعہ کے باقی نمازوں کو نصف نہار کے وقت پڑھنے کو مکروہ خیال فرماتے تھے۔
حواشی
(١) منقطع؛ سليمان بن موسى لم يدرك عمرو بن العاص.