مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان يرى الوضوء مما غيرت النار باب: جس چیز کو آگ نے بدل دیا ہو اس سے وضو کا بیان
حدیث نمبر: 553
٥٥٣ - حدثنا ابن علية عن معمر عن الزهري عن عمر بن عبد العريز عن إبراهيم بن عبد اللَّه بن قارظ: أن أبا هريرة أكل أثوار أقط، فقام فتوضأ، فقال: أتدرون لم توضأت؟ إني أكلت أثوار أقط؛ سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "توضؤوا مما مست النار" قال: فكان عمر يتوضأ من السكر (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوہریرہ نے مکھن کے ٹکڑے کھائے، پھر وضو فرمایا اس کے بعد آپ نے پوچھا ” کیا تم جانتے ہو میں نے وضو کیوں کیا ؟ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ جب تم کوئی ایسی چیز کھاؤ جسے آگ نے چھوا ہو تو وضو کرو۔ حضرت عمر شکر کھا کر وضو کیا کرتے تھے۔