حدیث نمبر: 5527
٥٥٢٧ - حدثنا الفضل بن دكين عن شريك عن أبي إسحاق قال: صليت خلف المغيرة بن شعبة والنعمان بن بشير الجمعة فلم (يقنتا) (١) وخلف عليّ فقلت: أقنت بكم؟ قال: لا (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مغیرہ بن شعبہ اور حضرت نعمان بن بشیر کے پیچھے جمعہ کی نماز پڑھی، انہوں نے اس میں د عائے قنوت نہیں پڑھی۔ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی جمعہ کی نماز پڑھی ہے۔ حضرت شریک کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو اسحاق سے پوچھا کہ کیا انہوں نے دعائے قنوت پڑھی ؟ انہوں نے فرمایا نہیں۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (يقنتو).