مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5505
باب: اگر کوئی شخص جمعہ کے لئے چلے لیکن لوگوں کو جمعہ پڑھ کر واپس آتے دیکھے تو جاتا رہے یا واپس مڑ جائے؟
الرجل يروح يوم الجمعة فيستقبله الناس منصرفين أيمضي (أو) يرجع؟
حدیث نمبر: 5505
٥٥٠٥ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن ابن سيرين أن زيد (١) بن ثابت لقي الناس راجعين من الجمعة فمال إلى دار له، فقال: من لا يستحي من الناس لا يستحي من اللَّه (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت زید بن ثابت کو لوگ جمعہ سے واپس آتے ہوئے ملے تو وہ اپنے ایک گھر کی طرف مڑ گئے اور فرمایا کہ جو لوگوں سے حیا نہیں کرتا وہ اللہ سے بھی حیا نہیں کرتا۔
حواشی
(١) في [أ]: (زيد).