مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الرجل يروح يوم الجمعة فيستقبله الناس منصرفين أيمضي (أو) يرجع؟ باب: اگر کوئی شخص جمعہ کے لئے چلے لیکن لوگوں کو جمعہ پڑھ کر واپس آتے دیکھے تو جاتا رہے یا واپس مڑ جائے؟
حدیث نمبر: 5504
٥٥٠٤ - حدثنا هشيم عن ابن عون وحجاج [(بن) (١) أبي عثمان] (٢) عن ابن سيرين أنه كان يقول: إذا استقبلك الناس يوم الجمعة وقد صلّوا فامض إلى المسجد فإن علمت ما قرأ به الإمام فاقرأ به وصل.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرمایا کرتے تھے کہ جب لوگ تمہیں جمعہ کی نماز پڑھ کر واپس جاتے ہوئے ملیں تو تم پھر بھی مسجد کی طرف چلے جاؤ۔ پھر اگر تمہیں معلوم ہوجائے کہ امام نے کون سی سورتوں کی قراءت کی تھی تو تم بھی انہی سورتوں کی تلاوت کرو۔
حواشی
(١) في [ب]: ورد (عن).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ].