مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كان يصلي بعد الجمعة ركعتين باب: جو حضرات جمعہ کے بعد دور کعتیں پڑھا کرتے تھے
حدیث نمبر: 5478
٥٤٧٨ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن قال: قدم علينا ابن مسعود فكان يأمرنا (أن) (٢) نصلي بعد الجمعة أربعا فلما قدم علينا علي أمرنا أن نصلي ستا فأخذنا يقول علي وتركنا قول عبد اللَّه قال: (كان يصلي) (٣) ركعتين ثم أربعا (٤).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے، وہ ہمیں اس بات کا حکم دیا کرتے تھے کہ ہم جمعہ کے بعد چار رکعتیں پڑھیں۔ جب حضرت علی رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے تو وہ ہمیں جمعہ کے بعد چھ رکعتیں پڑھنے کا حکم دیتے۔ پس ہم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کو لے لیا اور حضرت عبد اللہ کے قول کو چھوڑ دیا۔ وہ پہلے دو رکعتیں پڑھتے تھے پھر چار ۔
حواشی
(١) في [جـ]: (أنا).
(٢) سقط من: [أ، ب، د] (أن).
(٣) في [هـ]: (كانا نصلي).