مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال إذا أدركهم جلوسا صلى (ركعتين) باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو دو رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5466
٥٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الرجل يجيء يوم الجمعة قبل أن يسلّم الإمام قال: يصلي ركعتين.مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو جمعہ کے دن امام کے سلام پھیرنے سے ذرا پہلے نماز میں شریک ہو تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ دو رکعت نماز ادا کرے۔