مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من (قال): يصلي أربعا إذا أدركهم جلوسا باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
حدیث نمبر: 5459
٥٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وأنس والحسن قالوا: إذا أدرك من الجمعة ركعة أضاف إليها أخرى فإذا أدركهم جلوسا صلى أربعا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب ، حضرت انس اور حسن فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
حواشی
(١) في [جـ]: (نا).