مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الكلام والصحف تقرأ يوم الجمعة باب: جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 5396
٥٣٩٦ - حدثنا وكيع عن (الربيع) (١) عن الحسن قال: كان يكره الكلام والصحف تقرأ. وقال الحسن: كانت الصحف تقرأ قبل الصلاة.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جس وقت سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں اس وقت بات کرنا مکروہ ہے۔ حسن فرماتے ہیں کہ سرکاری خطوط نماز سے پہلے پڑھے جاتے تھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب، د، هـ]: (إبراهيم).