مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5395
باب: جمعہ کے دن جب سرکاری خطوط پڑھے جارہے ہوں تو اس وقت گفتگو جائز ہے یا نہیں؟
في الكلام والصحف تقرأ يوم الجمعة
٥٣٩٥ - حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: لقيني حماد بن أبي سليمان والمؤذنون يؤذنون يوم الجمعة وقد خرج الإمام فكلمني فلم أكلمه ثم اجتمعنا في جمعة أخرى فكلمني والصحف تقرأ فجعل يكلمني ولا أكلمه فقال: يا ابن أخي إنما (١) كان السكوت قبل اليوم إذا وعظوا بكتاب اللَّه وقالوا فيه، فنسكت (٢) لصحفهم هذه؟ قال ابن (عون) (٣): فذكرته لإبراهيم فقال إبراهيم: إن الشيطان يأتي أحدهم (الهمَّ) (٤) أو نفسه، إنما كان السكوت قبل (إذا) (٥) وعظوا بكتاب اللَّه وقالوا فيه.حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ جب مؤذن جمعہ کے لئے اذان دے رہے تھے اور امام نماز کے لئے نکل چکا تھا تو میری حضرت حماد بن ابی سلیمان سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے مجھ سے بات کی لیکن میں نے ان سے کوئی بات نہ کی۔ پھر اگلے جمعہ کو ہم دوبارہ ملے تو جب خطوط پڑھے جارہے تھے اس وقت انہوں نے مجھ سے بات کی، وہ مجھ سے بات کرتے رہے لیکن میں خاموش رہا۔ اس پر انہوں نے مجھ سے فرمایا کہ اے میرے بھتیجے ! خاموشی تو پہلے زمانے میں صرف اس وقت ہوتی تھی جب ائمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب سے وعظ کرتے اور اس کے بارے میں گفتگو کرتے تھے۔ کیا ہم ان کے ان خطوط کے لئے خاموش رہیں ؟ ! حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے اس بات کا ذکر ابراہیم سے کیا تو انہوں نے فرمایا کہ شیطان ان میں سے کسی کے پاس فکر لے کر آتا ہے یا اس کے نفس کے ذریعے آتا ہے۔ خاموشی تو پہلے زمانے میں صرف اس وقت ہوتی تھی جب ائمہ اللہ کی کتاب سے وعظ کرتے اور اس کے بارے میں گفتگو کرتے تھے۔