مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
ما جاء في الرجل يسبح ويذكر الله (و) الإمام يخطب باب: کیا خطبہ کے دوران تسبیح یا اللہ کاذکر کیا جاسکتا ہے؟
حدیث نمبر: 5388
٥٣٨٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي عن ابن عون قال: سألت محمدا عن الرجل يكون يوم الجمعة بعيدا من الإمام لا يسمع صوته يقرأ في أذن صاحبه قال: لا أعلم على الرجل بأسا أن يذكر اللَّه في نفسه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے سوال کیا کہ اگر کوئی شخص امام سے اتنا دور ہو کہ امام کی آواز نہ سن سکے تو کیا وہ اپنے ساتھ بیٹھے آدمی کے کان میں تلاوت کرسکتا ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بارے میں کوئی حرج نہیں سمجھتا کہ انسان اس دوران اللہ کا ذکرکرے۔