مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الطهارة
من كان لا يتوضأ مما مست النار باب: جس چیز کو آگ نے چھوا ہو اس کے استعمال سے وضو نہیں ٹوٹتا
حدیث نمبر: 538
٥٣٨ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن وهب بن كيسان عن جابر: أن أبا بكر أكل خبزا ولحما، فما زاد على أن مضمض فاه، وغسل يديه ثم صلى (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے روٹی اور گوشت کھایا، پھر کلی کی، ہاتھ دھوئے اور نماز ادا فرمائی۔