مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الإمام إذا لم يخطب يوم الجمعة كم يصلي باب: اگر امام جمعہ کے دن خطبہ نہ دے تو وہ کتنی رکعت نماز پڑھے؟
حدیث نمبر: 5375
٥٣٧٥ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن أيوب عن محمد أن أميرا بالبحرين اشتكى فأمر رجلا فصلى بالناس فلم يخطب فصلى أربعا قال محمد: فأصاب السنة (١).مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ بحرین کے امیر ایک مرتبہ بیمار ہوگئے انہوں نے ایک آدمی کو حکم دیا اور اس نے لوگوں کو جمعہ کی نماز پڑھائی، اس نے خطبہ نہ دیا اور چار رکعت نماز پڑھائی۔ یہ بات محمد کو معلوم ہوئی تو انہوں نے فرمایا کہ اس نے سنت پر عمل کیا۔