مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يسمع الرجل يتكلم يوم الجمعة باب: اگر امام کے خطبہ کے دوران آپ کسی کو بات کرتا دیکھیں تو کیا کریں؟
حدیث نمبر: 5331
٥٣٣١ - حدثنا شبابة بن سوار عن خالد بن أبي عثمان عن سعيد بن عبد اللَّه بن يسار قال: كنت مع سعيد بن جبير يوم الجمعة والإمام يخطب فمسست الحصى فضرب يدي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں جمعہ کے دن حضرت سعید بن جبیر کے ساتھ تھا اور امام خطبہ دے رہا تھا۔ میں نے زمین پر پڑی کنکریوں کو ہاتھ لگایا تو انہوں نے میرے ہاتھ پر مارا۔