مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في الرجل يخطب يشير بيده باب: امام خطبے کے دوران ہاتھ سے اشارہ کر سکتا ہے
حدیث نمبر: 5317
٥٣١٧ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن خالد عن ابن سيرين قال: كانوا يستأذنون الإمام وهو على المنبر فلما كان زياد وأكثر ذلك قال: من وضع يده على أنفه فهو أذنه.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ لوگ جب منبر پر امام سے اجازت طلب کیا کرتے تھے۔ زیاد کے دور حکومت میں یہ زیادہ ہوگیا۔ حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ جو اپنے ناک پر ہاتھ رکھے یہ اس کی طرف سے اجازت ہے۔