مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
الخطبة يوم الجمعة يقرأ فيها أم لا باب: جمعہ کے خطبہ میں قرآن مجید کی تلاوت کی جا سکتی ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 5312
٥٣١٢ - حدثنا هشيم عن يونس عن بكر بن عبد اللَّه عن صفوان بن (محرز) (١) قال: بينا الأشعري يخطب يوم الجمعة (٢) إذ قرأ السجدة الآخرة في سورة الحج (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن محرز کہتے ہیں کہ حضرت اشعری ہمیں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے اس میں انہوں نے سورة الحج کے دوسرے سجدے کی تلاوت فرمائی۔
حواشی
(١) في [أ]: (مجرز).
(٢) في [أ، ب، ك]: (يوم الجمعة).
(٣) منقطع حكما؛ هشيم مدلس.