مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
في كان يقول: إذا خطب الإمام فلا تصل باب: لوگ جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر امام خطبہ دے رہا ہو تو نماز نہیں پڑھی جائے گی
حدیث نمبر: 5278
٥٢٧٨ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في الرجل يجيء يوم الجمعة والإمام يخطب يجلس (ولا) (١) يصلي.مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو جمعہ کے دن آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو فرماتے ہیں کہ وہ بیٹھ جائے اور نماز نہ پڑھے۔
حواشی
(١) في [أ، ب]: (فلا).