مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
المرأة تشهد الجمعة أتجزئها صلاة الإمام باب: اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس کے لئے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 5261
٥٢٦١ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن قال: إن جمعن مع الإمام أجزأهن من صلاة الإمام.مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر عورتیں امام کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھیں تو ان کے لئے امام کی نماز کافی ہے۔