مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
المرأة تشهد الجمعة أتجزئها صلاة الإمام باب: اگر کوئی عورت جمعہ کی نماز کے لئے آئے تو اس کے لئے امام کی نماز کافی ہے یا نہیں؟
حدیث نمبر: 5260
٥٢٦٠ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن في (المرأة) (١) تحضر المسجد يوم الجمعة أنها تصلي بصلاة الإمام ويجزئها ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حسن اس عورت کے بارے میں جو جمعہ کے دن مسجد میں نماز پڑھنے آئے فرماتے ہیں کہ وہ امام کے ساتھ اس کی نماز جیسی نماز پڑھے گی اور یہی اس کے لئے کافی ہے۔
حواشی
(١) في [هـ]: (امرأة).