مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من كان يقول: وقتها زوال الشمس وقت الظهر باب: جو حضرات فرمایا کرتے تھے کہ ظہر کا وقت زوال شمس کا وقت ہے جو کہ ظہر کا وقت ہے
حدیث نمبر: 5241
٥٢٤١ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حسن بن عياش عن جعفر بن محمد عن أبيه عن جابر بن عبد اللَّه قال: كنا نصلي مع رسول اللَّه ﷺ الجمعة ثم نرجع فنريح نواضحنا (١). - قال حسن: فقلت لجعفر: وأي ساعة تيك قال: زوال الشمس.مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبداللہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جمعہ کی نماز پڑھنے کے بعد واپس آکر اپنے اونٹوں کو آرام دیا کرتے تھے۔ حسن کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جعفر سے پوچھا کہ یہ کون سا وقت ہوتا تھا ؟ انہوں نے فرمایا کہ زوال شمس کا وقت۔