مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من رخص في السفر يوم الجمعة باب: جن حضرات نے جمعہ کے دن سفر کرنے کی رخصت دی ہے
حدیث نمبر: 5216
٥٢١٦ - حدثنا الفضل (١) عن ابن أبي ذئب قال رأيت ابن شهاب يريد أن يسافر يوم الجمعة ضحوة فقلت له: تسافر يوم الجمعة؟ (فقال) (٢): إن رسول اللَّه ﷺ سافر يوم الجمعة (٣).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن ابی ذئب کہتے ہیں کہ میں نے ابن شہاب کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کے دن دوپہر کے وقت سفر کرنے کا ارادہ کیا، میں نے ان سے کہا کہ آپ جمعہ کے دن سفر کریں گے ؟ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمعہ کے دن سفر فرمایا تھا۔
حواشی
(١) في [ك] زيادة: (بن دكين).
(٢) في [جـ، ك]: (قال).