مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال ليس على المسافر جمعة باب: جن حضرات کے نزدیک مسافر پر جمعہ واجب نہیں
حدیث نمبر: 5201
٥٢٠١ - حدثنا أبو أسامة عن أبي العميس عن علي بن الأقمر قال: خرج مسروق وعروة بن المغيرة ونفر من أصحاب عبد اللَّه فحضرت الجمعة فلم يجمعوا وحضر الفطر فلم يفطروا.مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن اقمر فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق، حضرت عروہ بن مغیرہ اور حضرت عبد اللہ کے کچھ شاگرد ایک سفر پر نکلے تو راستہ میں جمعہ کا وقت ہوگیا، انہوں نے جمعہ ادا نہیں کیا۔ پھر عید الفطر کا وقت ہوا تو انہوں نے عید کی نماز بھی نہیں پڑھی۔