مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5171
باب: جو حضرات دیہاتوں میں بھی جمعہ کے جواز کے قائل ہیں
من كان يرى الجمعة في القرى وغيرها
حدیث نمبر: 5171
٥١٧١ - حدثنا وكيع عن جعفر بن برقان قال: كتب عمر بن عبد العزيز إلى عدي ابن عدي: أيما أهل قرية ليسوا بأهل عمود ينتقلون فأمّر عليهم أميرا يجمّع بهم.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر بن عبد العزیز نے عدی بن عدی کو خط لکھا کہ کسی بستی کے لوگ اگر ایسے خانہ بدوش نہ ہوں جو ایک علاقے سے دوسرے علاقے میں منتقل ہوتے رہتے ہیں تو ان پر ایک امیر مقرر کردو جو انہیں جمعہ پڑھائے۔