مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 516
باب: اونٹ کا گوشت کھا کر وضو کرنے کا بیان
في الوضوء من لحوم الإبل
حدیث نمبر: 516
٥١٦ - حدثنا ابن علية عن حميد عن أبي العالية: أن أبا موسى نحو جزورا، فأطعم أصحابه، ثم قاموا يصلون بغير طهور، فنهاهم عن ذلك، وقال: ما أبالي مشيت (في فرثها) (١) ودمها ولم أتوضأ، أو أكلت من لحمها ولم أتوضأ (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابو موسیٰ نے اونٹ ذبح کیا اور اس کا گوشت اپنے ساتھیوں کو کھلایا۔ گوشت کھا کر وہ حضرات بغیر وضو کئے نماز میں کھڑے ہونے لگے تو حضرت ابو موسیٰ نے انہیں روک دیا اور فرمایا ” میرے لئے برابر ہے کہ میں اس کی لید اور خون میں چلوں اور وضو نہ کروں، یا اس کا گوشت کھاؤں اور وضو نہ کروں (گویا میرے نزدیک دونوں حالتیں برابر ہیں) ۔
حواشی
(١) في [د]: (قرنها) بالقاف.