حدیث نمبر: 5157
٥١٥٧ - حدثنا زيد بن حباب قال حدثني يحيى بن عبد اللَّه بن أبي قتادة قال حدثتني أمي أن أباها حدثها أن بعض ولد أبي قتادة دخل عليه يوم الجمعة (ينفض) (١) رأسه مغتسلا فقال: للجمعة اغتسلت؟ فقال لا ولكن من (الجنابة) (٢) قال: فأعد غسلا للجمعة (٣).
مولانا محمد اویس سرور

حضرت یحییٰ بن عبد اللہ بن ابی قتادہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے میری والدہ نے بیان کیا کہ ان کے والد فرماتے تھے کہ ابو قتادہ کے ایک صاحبزادے جمعہ کے دن غسل کرکے بالوں کو جھاڑتے ہوئے آئے۔ انہوں نے پوچھا کہ کیا تم نے جمعہ کے لئے غسل کیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا نہیں یہ جنابت کا غسل تھا۔ حضرت ابوقتادہ نے فرمایا کہ پھر جمعہ کے لئے بھی غسل کرو۔

حواشی
(١) في [أ]: (ينقض).
(٢) في [ك، جـ]: ورد (جنابه).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم يحيى وأبيها.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الجمعة / حدیث: 5157
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 5157، ترقيم محمد عوامة 5097)