مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5134
باب: جو حضرات جمعہ کے دن سفر میں بھی غسل کیا کرتے تھے
من كان يغتسل في السفر يوم الجمعة
حدیث نمبر: 5134
٥١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا محمد بن بكر عن عبد اللَّه بن معدان قال: سمعت حبيبا وسأله رجل ما تقول في غسل الجمعة: أواجب هو؟ (فقال) (١): قد رأيت طلقا أقبل من مكة إلى الحجاج أسيرا فما ترك الغسل يوم الجمعة.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن معدان کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حبیب کو سنا جبکہ ایک آدمی نے ان سے جمعہ کے دن غسل کے بارے میں سوال کیا کہ کیا یہ واجب ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے حضرت طلق کو دیکھا کہ مکہ سے قیدی بنا کر حجاج کے پاس لائے گئے، انہوں نے اس حالت میں بھی جمعہ کا غسل نہیں چھوڑا۔
حواشی
(١) في [أ، س، ط، هـ]: (قال).