مصنف ابن ابي شيبه
كتاب الجمعة
من قال: الوضوء يجزئ من الغسل باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ غسل کے بجائے وضو بھی کافی ہے
حدیث نمبر: 5119
٥١١٩ - حدثنا هشيم قال أخبرنا عبيدة عن أبي وائل قال: ذكروا غسل يوم الجمعة عنده فقال أبو وائل: إنه ليس بواجب؛ رب شيخ كبير لو اغتسل في البرد الشديد يوم الجمعة لمات.مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبیدہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو وائل کے سامنے جمعہ کے دن کے غسل کا تذکرہ کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ جمعہ کے دن غسل کرنا واجب نہیں ہے۔ بہت سے بوڑھے ایسے ہیں کہ اگر وہ سخت سردی میں غسل کریں گے تو فوت ہوجائیں گے۔