مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من رخص أن يصلي في موضع واحد باب: جن حضرات کے نزدیک ایک ہی جگہ مستقل طور پر نماز پڑھنے کی اجازت ہے
حدیث نمبر: 5075
٥٠٧٥ - حدثنا معن بن عيسى عن محمد بن صالح التمار (١) قال: رأيت القاسم ابن محمد يلزم مصلى واحدا في المسجد يصلي فيه ولا يصلي في غيره ورأيت سعيد بن المسيب يفعل ذلك.مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن صالح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم بن محمد کو دیکھا کہ وہ مسجد میں ایک مخصوص جگہ نماز پڑھا کرتے تھے وہ اس جگہ کے علاوہ کہیں اور نماز نہ پڑھتے تھے۔ میں نے حضرت سعید بن مسیب کو بھی ایسا کرتے دیکھا ہے۔
حواشی
(١) في [أ]: (النمار).