مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
من كره أن تؤم المرأة النساء باب: جن حضرات کے نزدیک عورت کا نماز پڑھانا مکروہ ہے
حدیث نمبر: 5050
٥٠٥٠ - حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن عون قال: (كتبت) (١) إلى نافع أسأله أتؤم المرأة النساء فقال: لا أعلم المرأة تؤم النساء.مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون کہتے ہیں کہ میں نے حضرت نافع کے نام ایک خط لکھا جس میں ان سے عورتوں کی امامت کا مسئلہ دریافت کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ میرے علم کے مطابق عورت عورتوں کی امامت نہیں کرائے گی۔
حواشی
(١) في [أ]: (أكتب).