مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
ما قالوا إذا كانوا ثلاثة يتقدم الإمام باب: جب مقتدی تین ہوں تو امام آگے بڑھ جائے
حدیث نمبر: 5035
٥٠٣٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه بن عبد اللَّه عن أبيه قال: جئت إلى عمر وهو يصلي فجعلني عن يمينه فجاء يرفأ فجعلنا خلفه (١).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید اللہ کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمر کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے۔ (میں ان کے بائیں طرف کھڑا ہوا تو ) انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کردیا۔ اتنی دیر میں یرفأ بھی ہماری نماز میں شامل ہوگئے تو ہم پیچھے ہوگئے۔