مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 5004
باب: مسجد کے اندر سونے کا حکم
في النوم في المسجد
حدیث نمبر: 5004
٥٠٠٤ - حدثنا جرير عن يزيد عن عطاء قال: قال رجل لابن عباس: إني نمت في المسجد الحرام فاحتلمت فقال: أما (أن) (١) تتخذه مبيتا أو مقيلا فلا وأما أن تنام تستريح أو تنتظر حاجة فلا بأس (٢).مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا کہ میں مسجد حرام میں سو گیا اور مجھے احتلام ہوگیا تو کیا مسجد میں سونا جائز ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ مسجد کو رات گذارنے اور قیلولہ کرنے کی جگہ بنانا تو جائز نہیں۔ البتہ کچھ دیر کے لیے آرام کرنا یا کسی کام کا انتظار کرنا جائز ہے۔
حواشی
(١) سقط من: [ب].