مصنف ابن ابي شيبه
سجود السهو والعمل في الصلاة
الصلاة في الكنائس والبيع باب: کیا آدمی نماز پڑھتے ہوئے دیوار سے سہارا لے سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 4944
٤٩٤٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا سهل بن يوسف عن حميد عن بكر قال: (كُتب) (١) إلى عمر من نجران: لم (يجدوا) (٢) مكانا أنظف ولا أجود من بَيْعَةٍ فكتب: انضحوها بماء وسدر وصلوا فيها.مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر کو نجران سے خط لکھا گیا کہ وہاں لوگوں کے پاس نماز پڑھنے کے لئے گرجا گھر سے بہتر اور صاف جگہ کوئی نہیں۔ کیا وہاں نماز پڑھ لیں ؟ حضرت عمر نے جواب میں فرمایا کہ اس جگہ کو پانی اور بیری سے صاف کرکے نماز پڑھ لو۔
حواشی
(١) في [أ، ب، جـ، ط، ك، هـ]: (كتبت)، وانظر: عمدة القاري ٤/ ١٩٢.
(٢) في [د]: (نجد).