مصنف ابن ابی شیبہ — حدیث نمبر 4903
باب: نماز میں اور مسجد میں انگلیوں میں انگلیاں ڈالنا مکروہ ہے
من كره أن (يشبك) الأصابع في الصلاة في المسجد
٤٩٠٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا وكيع عن عبيد اللَّه بن عبد الرحمن بن (موهب) (١) عن عمه عن مولى لأبي سعيد الخدري (أنه كان مع أبي سعيد ⦗٣١⦘ الخدري) (٢) وهو مع رسول اللَّه ﷺ جالس قال: فدخل النبي ﷺ المسجد (٣) فرأى رجلًا جالسا وسط المسجد مشبكا أصابعه يحدث (٤) نفسه قال: فأومأ إليه النبي ﷺ فلم يفطن فالتفت إلى أبي سعيد الخدري فقال: "إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فَلَا يَشْبِكَنَّ (٥) بَيْنَ أَصَابِعِهِ فَإِنَّ التَّشْبِيكَ مِنَ الشَّيْطَانِ وَإِنَّ أحَدَكُمْ لَا يَزَالَ فِي صَلَاةٍ مَا دَامَ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى يَخْرُجَ مِنْهُ" (٦).حضرت ابو سعید خدری کے ایک آزاد کردہ غلام فرماتے ہیں کہ وہ ایک مرتبہ حضرت ابو سعید خدری کے ساتھ تھے اور حضرت ابو سعید نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ مسجد میں داخل ہوئے تو ایک آدمی کو دیکھا جو مسجد کے درمیان بیٹھا ہوا انگلیوں کو ایک دوسرے میں ڈالے ہوئے تھا اور اپنے آپ سے باتیں کررہا تھا۔ آپ نے اشارے سے اسے منع کیا لیکن وہ نہ سمجھا۔ پھر آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت ابو سعید خدری کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی نماز پڑھے تو اپنی انگلیوں کو ایک دوسرے میں نہ ڈالے۔ کیونکہ انگلیوں کو ایک دوسرے میں داخل کرنا شیطان کی طرف سے ہے۔ تم اس وقت تک نماز میں ہوتے ہو جب تک مسجد میں ہوتے ہو۔